ٹاپ نیوز
صدر آصف علی زرداری سے نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین احمد عباسی اور انکے صاحبزادے بہاول خان عباسی کی ملاقات
صدر مملکت آصف علی زرداری سے نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین احمد عباسی اور انکے صاحبزادے بہاول خان عباسی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملکی اور جنوبی پنجاب کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔
ایوان صدرکے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان بالخصوص سماجی شعبے میں نواب آف بہاولپور اور انکے خاندان کی خدمات کو سراہا۔ ملاقات میں ملکی اور جنوبی پنجاب کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔