قومی

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی کی رحیم یار خان میں پولیس وینز پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے رحیم یار خان میں پولیس وینز پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ جمعہ کو اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان کا سن کر دل رنجیدہ ہے، غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں۔ علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، شہید پولیس اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ملک و قوم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہید پولیس اہلکاروں کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل عطاء فرمائے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button