قومی

ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں اور آئی ٹی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ

وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں اور آئی ٹی ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے،حکومت ایکسپورٹ کا ساٹھ ارب ڈالر کا ٹارگٹ پورا کرے گی،ہمارے ملک سے زرعی ایکسپورٹ میں اضافہ ہورہا ہے۔

جمعرات کو اپنے ایک بیان میں قیصر احمد شیخ نے کہا پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پچھلے ایک سال کے دوران بہترین پرفارم کیا ہے،دنیا کی سب سے بڑی شپنگ کمپنی جلد پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرنیوالی ہے۔انہوں نے کہا میری ٹائم سیکٹر میں بہت زیادہ سکوپ ہے،فشریزی کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button