قومی

سیاسی جماعتوں کے سربراہان جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال 2024 کیلئے اپنے اکائونٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست سے پہلے جمع کرائیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال 2024 کیلئے اپنے اکائونٹس کے مربوط گوشوارے 29 اگست سے پہلے جمع کرائیں۔

بدھ کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق کمیشن نے ہدایت کی کہ ان گوشواروں کے ساتھ سالانہ آمدنی اور اخراجات ، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثے اور واجبات کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں جبکہ پارٹی سربراہ کی جانب سے مجاز عہدیدار کے دستخطوں سے یہ تصدیق نامہ بھی فراہم کیا جائے کہ پارٹی کو ممنوعہ ذرائع سے کوئی فنڈنگ نہیں ہوئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button