کھیلوں کی دنیا

متنازع باکسر؛ ایمان خلیف نے بھی خواتین باکسنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیا

پیرس اولمپکس میں الجزائر سے تعلق رکھنے والی باکسر ایمان خلیف نے بھی خواتین باکسنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ 66 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل مقابلے میں ایمان خلیف نے چین کی حریف کھلاڑی یینگ لیو ٹنگ کو 0-5 پوائنٹس سے یکطرفہ مقابلے میں شکست دی۔

مقابلوں کے دوران خاتون اولمپئین ایمان خلیف پر کئی اداروں سمیت مغربی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا کیا تاہم انہوں نے اپنی کارکردگی سے ناقدین کو بھرپور جواب دیا۔

ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں اٹالین باکسر اینجلا کیرینی نے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی ایمان خلیف سے لڑنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایمان خلیف نے نہ صرف تمام فائٹس جیتیں بلکہ فیصلہ کن معرکے میں بھی کامیابی حاصل کی۔

الجزائر پیرس اولمپکس میں 2 گولڈ میڈل حاصل کرچکا ہے۔

کارینی نے انکشاف کیا کہ ایمان خلیف کے مکے ان کے پورے کیرئیر میں کھائے مکوں سے زیادہ سخت اور مشکل تھے جبکہ اس موقع پر اطالوی باکسر نے خلیف سے مصافحہ نہیں کیا اور انکی آنکھوں سے آنسوؤں کا سیلاب رواں ہوگیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button