کھیلوں کی دنیا
پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی محنت اور عزم نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی محنت اور عزم نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، یہ تمغہ پوری قوم کے لیے ایک عظیم کامیابی ہے۔
جمعہ کو ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو قومی ہیرو قرار دیتے ہیں اور سینیٹ کے اجلاس میں مدعو کیا جائے گا۔ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بلاشبہ ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کیا وہ ہمارےقومی ہیرو ہیں یہ ایوان انہیں مبارکباد پیش کرتا ہے۔ اس موقع پر سینیٹ کے ارکان نے بھی ارشد ندیم کو قوم اور اس ایوان کی جانب سے مبارکباد پیش کی۔