قومی
وزیراعلی علی امین خان گنڈاپور کی ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کامیابی پر قوم کو مبارکباد
وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس میں شاندار کامیابی پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعلی ہاؤس پشاور کی جانب سے جاری بیان میں وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی پر ہم سب کو فخر محسوس ہوا ہے، یہ ہم سب کے لئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے، ارشد ندیم جیسے نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت سے ملک کا نام روش کیا۔انہوں نے کہا کہ شاندار کارکردگی پر پوری قوم، ارشد ندیم اور ان کے خاندان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔