عالمی

چین کی اشیاء کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت میں سال بہ سال 6.2 فیصد اضافہ

رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین کی اشیاء کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 24.83 ٹریلین یوآن رہی جو سال بہ سال 6.2 فیصد اضافہ ہے۔چینی میڈیا گروپ کے مطابق چین کے کسٹمز کے اعداد وشمار کے مطابق چین کی درآمدات اور برآمدات کا پیمانہ تاریخ کی اسی مدت میں ایک نیا ریکارڈ ہے اور جولائی کے مہینے میں درآمدات و برآمدات میں سال بہ سال اور ماہ بہ ماہ دونوں پہلوئوں سے اضافہ ہوا ہے۔

ساتھ ساتھ چین کی درآمدی و برآمدی مالیت میں سال بہ سال ترقی کی شرح مسلسل چار ماہ تک 5 فیصد سے اوپر رہی اور غیر ملکی تجارت نے مستحکم اور مثبت رجحان برقرار رکھا ہوا ہے۔ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چین کی برآمدات 14.26 ٹریلین یوآن رہیں جو 6.7 فیصد اضافہ ہے۔ درآمدات 5.4 فیصد اضافے کے ساتھ 10.57 ٹریلین یوآن رہیں۔ جولائی میں برآمدات 2.14 ٹریلین یوآن رہیں جو 6.5 فیصد اضافہ ہے۔ درآمدات 1.54 ٹریلین یوآن رہیں جو 6.6 فیصد اضافہ ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button