کاروباری
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6.17 روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 10.86 روپے فی لیٹر کی کمی کردی ، نوٹیفیکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 6.17 روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 10.86 روپے فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے بدھ کویہاں جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 6.17 روپے کی کمی کے بعدفی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 269.43روپے اور10.86 روپے کی کمی کے بعد فی لیٹرہائی سپیڈڈیزل کی نئی قیمت 272.77 روپے ہوگئی ہے، نئی قیمتوں کااطلاق یکم اگست 2024 سے ہوگا۔