کھیلوں کی دنیا

سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 15واں مرحلہ اپنے نام کر لیا

سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا 15واں مرحلہ جیت لیا۔ تڈیج پوگاآر کی ریس میں یہ مجموعی طور تیسری سٹیج فتح ہے اورمسلسل دوسری فتح ہے۔ سپین سے ٹورڈی فرانس سائیکل ریس کے 111 ویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کے 15ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں لاؤڈینوییل سے پلیٹاؤ ڈی بیل تک کا 197.7 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا، جو پہاڑی راستے پر تھا۔25 سالہ سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 197.7 کلومیٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے 13منٹ اور 55 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔27 سالہ ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن نے دوسری جبکہ 24 سالہ بیلجیئم کے سائیکلسٹ ریمکو ایونپول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سلووینیا کے سائیکلسٹ تڈیج پوگاآر نے چوتھا مرحلہ جیتنے کے ساتھ ساتھ ایکواڈور کے سائیکل سوار سے یلو جرسی چھین لی تھی جس پر ان کا تاحال قبضہ برقرار ہے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3,498کلو میٹر کا سفر طے کریں گے ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں ۔

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس 24 روز جاری رہنے کے بعد 21 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں ٹیم جمبو ویزما کے ڈینش سائیکل سوار جوناس ونجیگارڈ راسموسن اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا پہلا ایڈیشن پہلی مرتبہ 1903میں ہوا جو فرانسیسی سائیکل سوار مورس فرانسس گارین نے جیتا تھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button