کھیلوں کی دنیا

صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان نامزد کر دیا گیا

صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان نامزد کر دیا گیا،وہ ڈارون آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف چار روزہ میچز کی سیریز میں قیادت کریں گے،صاحبزادہ فرحان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں،چار روزہ سیریز میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق15 رکنی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،فاسٹ بولر حنین شاہ انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ قاسم اکرم پاکستان شاہینز کا حصہ بن گئے ہیں۔ پاکستان شاہینز اب اتوار کی بجائے ہفتے کی صبح اپنی منزل پر روانہ ہوگی،اس طرح نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل ہائی پرفارمنس سینٹر پر کیمپ جمعہ کو ہی ختم ہوگیا ہے،پاکستان ریڈ بال ٹیم ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بھی ٹیم کے ہمراہ ڈارون جائیں گے اور وہ دوسرے چار روزہ میچ کے بعد اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپس آجائیں گے۔

وہ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا کریں گے۔پاکستان شاہینز کا اسکواڈصاحبزادہ فرحان(کپتان)، حسیب اللہ ، قاسم اکرم، محمد عرفان خان ، محمد علی، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، مہران ممتاز، محمد حریرہ، مبصر خان، عمیر بن یوسف، شاہنواز دھانی، طیب طاہر اور عمر امین پر مشتمل ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button