قومی

وزارت خارجہ اسلام آباد میں قونصلر آفس (کل) غیر ملکی معززین کے دورے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کی وجہ سے بند رہے گا

وزارت خارجہ اسلام آباد میں قونصلر آفس (کل) بروز جمعہ غیر ملکی معززین کے دورے کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کی وجہ سے بند رہے گا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گجرات، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں رابطہ دفاتر قونصلر خدمات کے لیے کھلے رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں دستاویزات جمع کرانے اور جمع کرنے کے لیے کورئیر سروسز پوسٹل کلیکشن پوائنٹس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ بیان کے مطابق عوام لمبی قطاروں سے بچنے کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق 12 جولائی کو اسلام آباد میں قونصلر آفس کی عارضی بندش کے بعد معمول کی قونصلر خدمات پیر 15 جولائی کو فوری طور پر دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button