کھیلوں کی دنیا

کولمبیا اور یوراگوئے کے درمیان کوپاامریکا فٹ بال چیمپئن شپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا

کولمبیا اور یوراگوئے کی ٹیموں کے درمیان کوپاامریکا فٹ بال چیمپئن شپ کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل (جمعرات کو) کھیلا جائے گا ۔سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 48 ویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے امریکا میں جاری ہیں جو اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے،جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

کوپاامریکا فٹ بال چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں کولمبیا اور یوراگوئے کی ٹیمیں بینک آف امریکا سٹیڈیم، شارلٹ، شمالی کیرولینا کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی جس کے بعد کوپا امریکا فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ کھیلا جائے گا۔دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیم پہلے سیمی فائنل میچ میں کینیڈا کو 0-2 گول سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ چیمپئن شپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو ہارڈ راک سٹیڈیم، میامی گارڈنز، فلوریڈا میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button