کھیلوں کی دنیا

لنکا پریمیئر لیگ ، جافنا کنگز نے ریلی روسو کی شاندار سنچری کی بدولت کولمبو سٹرائیکرز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

لنکا پریمیئر لیگ کے میچ میں جافنا کنگز نے ریلی روسو کی شاندار سنچری کی بدولت کولمبو سٹرائیکرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، جافنا کنگز نے 189 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا، ریلی روسو کو 50 بالوں پر 108 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بدھ کے روز دمبولا میں کھیلے گئے ایل پی ایل کے 13ویں میچ میں کولمبو سٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، گلین فلپس نے 32 بالوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی، اوپننگ بیٹرز رحمان اللہ گرباز 27 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ اینجلو پریرا 34 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

ان کے علاوہ دیگر کوئی بیٹر قابل ذکر پرفارمنس کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ جافنا کنگز کے بائولرز عظمت اللہ عمرزئی اور اسیتھا فرنینڈو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ پرامود مدوشن، تبریز شمسی اور فیبین ایلن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جافنا کنگز نے 189 رنز کا ہدف ریلی روسو کی شاندار اور ناقابل شکست سنچری کی بدولت 18.3 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا، روسو نے 50 بالوں پر 108 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 12 چوکے شامل ہیں،

اویشکا فرنینڈو نے 35 بالوں پر 58 رنز کی اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کولمبو کی طرف سے دنیتھ ویلالاگے ، تسکین احمد اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس فتح کے بعد جافنا کنگز ایل پی ایل پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگئی ہے جبکہ کولمبو سٹرائیکرز تیسری پوزیشن پر ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button