قومی

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے فیضان گلوبل ریلیف فائونڈیشن کے 6رکنی وفد کی ملاقات

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے فیضان گلوبل ریلیف فائونڈیشن کے 6رکنی وفد نے فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر حاجی عبدالحبیب عطاری کی قیادت میں گورنر ہائو س میں ملاقات کی۔ گورنرہائوس سے بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں عوامی فلاحی اقدامات، دعوت اسلامی کی مذہبی تعلیمات کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیاں اور شجر کاری مہم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ دعوت اسلامی کی مذہبی تعلیمات کے ساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیاں بھی شاندار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریب، مستحقین کی امداد بالخصوص نوجوانوں کی تربیت قابل تقلید اقدامات ہیں۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر انیشی ایٹیو کے تحت صوبہ بھر میں یکم اگست سے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا جائے گا ،اس مہم میں فیضان گلوبل ریلیف فائونڈیشن کا اشتراک بھی شامل ہوگا۔

وفد نے گورنر سندھ کے فلاحی منصوبوں کو معاشرہ کے لئے سنگ میل قرار دیا۔ عبدالحبیب عطاری نے گورنر سندھ کو بتایا کہ اب تک تین ملین پودے لگا چکے ہیں، چاہتے ہیں کہ اس شجر کاری مہم سے ہی یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز بھی ہو۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button