قومی

پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے فروغ مذہبی آزادی اور یو این مائیگریشن ریجنل آفس کے ڈائریکٹر سے ملاقاتیں

بیلجئیم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی برائے فروغ مذہبی آزادی فرانز وین دائلی سے بدھ کو ملاقات کی۔ بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کی ایکس پر پوسٹ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور پرامن مستقبل کے لئے تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

دریں اثناء پاکستانی سفیر نے یورپی یونین کے لئے یو این مائیگریشن ریجنل آفس کے ڈائریکٹر اولا ہینریکسن سے ملاقات کی جس میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں قریبی رابطہ استوار رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا جبکہ مائیگریشن اور موبلٹی ڈائیلاگ کے تحت امور کی فعالیت پر بھی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button