عالمی

غزہ میں اسرائیلی بربریت، شہدا کی تعداد 38 ہزار سے متجاوز

فلسطین کی وزارت صحت نےنے کہا ہے کہ اسرائیلی” قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کے خلاف 4 قتل عام کیے، جن میں 58 فلسطینی شہید اور 179 زخمی ہوئے جبکہ شہدا کی کمجوعی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت صحت نے تصدیق کی کہ گذشتہ سات اکتوبرسے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38,011 فلسطینی شہید اور 87,445 زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔ واضح رہے کہ گذشتہ 7 اکتوبر سے "اسرائیلی” قابض افواج غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ کیے ہوئے ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں معصوم شہری شہید، زخمی اور لاپتہ ہونے کے علاوہ 20 لاکھ افراد بے گھرہوچکے ہیں جبکہ بنیادی ڈھانچے کا 70 فیصد سے زیادہ تباہ ہوچکا ہے اور غزہ کی سخت ناکہ بندی اور مسلسل جنگ کے نتیجے میں گنجان آباد علاقہ قحط کی لپیٹ میں ہے۔

علاقے میں ادویات، پانی اور خوراک کی قلت کے باعث آئے روز بچوں اور دیگرشہریوں کی اموات کی خبریں آ رہی ہیں۔ دوسری جانب غاصب اسرائیلی دشمن ریاست نے جنگ بندی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور وہ غزہ میں فلسطینیوں کی منظم اور مسلسل نسل کشی پر پوری ڈھٹائی کے ساتھ قائم ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button