عالمی

جاپانی حکومت کا امریکی فوج سے جنسی زیادتی کے واقعات کے تدارک پر زور

چیف کابینہ سیکرٹری ہایاشی یوشی ماسا نے کہا ہے کہ حکومت جاپان میں تعینات امریکی افواج پر زور دے گی کہ اس کے اہلکاروں کی جانب سے مقامی شہریوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا مکمل تدارک کیا جائے۔ این ایچ کے ،کے مطابق جنوبی جاپان کے شہر اوکیناوا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف کابینہ سیکرٹری ہایاشی یوشی ماسا نے کہا کہ جاپانی حکومت امریکی فوج سے جنسی زیادتی کے واقعات کے تدارک پر زور دے گی۔

انہوں نے کہا کہ تازہ ترین واقعے میں امریکی میرین کور کے ایک رکن کو پولیس نے ایک خاتون کو ہراساں شبہ میں گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے الزامات سے انکار کیا ہے۔ ہایاشی نے کہا کہ ایسے نازیبا واقعات کا تسلسل سے رونما ہونا انتہائی افسوسناک ہے جن میں امریکی فوجی اہلکار ملوث ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت دفاع نے امریکی فوج سے کہا ہے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات کرے ۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button