عالمی

چین ، صوبے شان ڈونگ میں طوفان سے 5 افراد ہلاک

چین کے صوبے شان ڈونگ کے شہر ہیز میں شدید طوفان کے باعث 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔ شنہوا کے مطابق ہیز کے ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے بتایا کہ گزشتہ روز ڈونگمنگ کاؤنٹی اور جوان چینگ کاؤنٹی میں شدید طوفان کے باعث 88 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

طوفان سے مجموعی طور پر 2 ہزار 820 مکانات ، 4 ہزار 60 ہیکٹرز فصلیں اور 48 بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے،مقامی سڑکوں ، مواصلات ، پانی اور بجلی کو بحال کر دیا گیا ہے ۔ گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے جامع سروے کے لئےٹاسک فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ نیشنل کلائمیٹ سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق شان ڈونگ میں ہر سال اوسطا 1.5 طوفان آتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button