کھیلوں کی دنیا

نوجوان نسل کو کھیل کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، حاجی عنایت اللہ خان اچکزئی

پہلا شہید عثمان خان کاکڑ سی ڈی-70 کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ زیارت کراس کرکٹ گرائونڈ کے مقام پر الحبیب ہیروز حبیب زئی اور فائٹر کلب قلعہ عبداللہ کے درمیان کھیلا گیا۔میچ میں فائٹر کلب نے حبیب زئی کی ٹیم کو آسانی سے زیر کرتے ہوئے 45 رنز کے مارجن سے فتح حاصل کی ۔ ٹاس جیت کر فائٹر کلب نے پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ دس اوورزمیں 154 رنز کا ہدف حبیب زئی کو دیا۔ ہدف کے تعاقب میں حبیب زئی کے بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور الحبیب ہیروز مجموعی طور پر 108 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری حاجی عنایت اللہ خان اچکزئی تھے، جنہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے نقد ڈیڑھ لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ونر اور رنر اپ ٹیموں اور فائنل میچ میں امپائرنگ،سکورنگ،کمینٹری اور لائیو ٹیلی کاسٹنگ کے فرائض سرانجام دینے والوں کو بھی انعامی رقم سے نوازا گیا۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی دین محمد سیگی، ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن آفیسر دولت خان کاکڑ، ناظم تیمور شاہ سمیت دیگر معزز مہمانوں نے بھی فائنل میچ میں شرکت کی۔

اختتامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عنایت اللہ خان اچکزئی اور حاجی دین محمد سیگی نے قبائلی اور علاقائی تعصب کے خاتمے، سماجی برائیوں کی روک تھام اور منشیات کی بیخ کنی کیلئے کھیلوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان نسل کو اس طرح کھیل کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

آخر میں کمیٹی اراکین نے ٹورنامنٹ کے انعقاد اور فائنل میچ میں شرکت کرنے پر تمام مہمانوں بلخصوص پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری امیدوار حاجی عنایت اللہ خان اچکزئی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button