کھیلوں کی دنیا

پولو فیسٹول کے انعقاد کا مقصد پیار ومحبت کو فروغ دینا ہے،ڈپٹی کمشنر استور

ضلعی انتظامیہ استور اور محکمہ سیاحت وثقافت استور کی جانب سے منعقدہ پانچ روزہ جشن بہاراں پولو فیسٹول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ فیسٹول کے فائنل میچ ہیڈکوارٹر استور بمقابلہ رحمان پور کھیلا گیا۔ فائنل میچ بڑے سنسنی خیزی کے بعد ہیڈکوارٹر استور کی ٹیم نے 6 کے مقابلے میں 9 گول سکور کرکے اپنے نام کرلیا۔فائنل میچ دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شائقین پولو گراؤنڈ میں موجود تھے اور شاندار پولو میچ سے لطف اندوز ہوئے۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق تھے۔پولو میچ کی فائنل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ پولو فیسٹول کے انعقاد کا مقصد پیار ومحبت کا فروغ دینا ہے اور ساتھ ہی سیاحت کے شعبے کو پروان چڑھانا ہے۔ پولو فیسٹول کے ذریعے سیاحوں کو یہاں کی ثقافت سے روشناس کرانا ہے تاکہ سیاحت کا شعبہ ترقی کرے۔ انہوں نے کہا کہ پولو کی ترقی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائےجائیں گے تاکہ پولو کا کھیل ترقی کرسکے۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر استور اور دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button