ٹاپ نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ، فنانس بل 2024-2025 قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بدھ کو وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی کابینہ نے فنانس بل 2024-2025 قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مالی سال 2024-2025 کے وفاقی بجٹ کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں اور ان تجاویز پر بحث کی گئی جس کے بعد وفاقی کابینہ نے فنانس بل 2024-2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی۔