کھیلوں کی دنیا

بلائنڈ کرکٹ ٹی20 لیگ کے میچوں میں بلوچستان اور پنجاب کی ٹیموں کی کامیابی

پی بی سی سی بلائنڈ کرکٹ ٹی 20 سپر لیگ کے چوتھے روز بلوچستان اور پنجاب نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ پیر کواے پی ایس سکول کرکٹ گراؤنڈ ایبٹ آباد میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے کے پی کے خلاف آخری اوور میں 213 رنز کے زبردست ہدف کا تعاقب کیا۔میچ کے آغاز میں کے پی کے بلائنڈ نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے،بدر نے 30 گیندوں پر تیز رفتار 58 رنز بنائے جس میں 9چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ راشد نے 14 چوکوں کی مدد سے 60 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 95 رنز کی اننگز کھیلی ۔ بلوچستان کی جانب سے بشیر خان اور محسن خان نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بلوچستان نے 19.5 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ نعمت اللہ نے 46 گیندوں پر 61 رنز سکور کیے ، عمران سرور 18 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ۔ایک اور میچ میں پنجاب نے سندھ کو 37 رنز سے شکست دی۔ پنجاب بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سندھ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنائے۔پنجاب بلائنڈ ٹیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، معین اسلم نے صرف 22 گیندوں پر 51 رنز بنائے، اکمل حیات ناصر نے 44 گیندوں پر 68 رنز بنائے جس میں دس چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

مطیع اللہ نے 16 گیندوں پر تیز رفتار 32 رنز بنائے۔ ادریس سلیم نے 2 جبکہ محمد سلمان اور صفدر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں سندھ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا سکی۔ سندھ کے محمد صفدر نے 36 گیندوں پر شاندار 58 رنز بنائے جس میں نو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ایوب خان نے 34 گیندوں پر 46 رنز بنا ئے۔ نثار علی صرف 26 گیندوں پر 49 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، انہوں نے 6 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ مطیع اللہ، کاظم اللہ اور ساجد نواز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button