کاروباری

یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ

ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈر سال کے پہلے پانچ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انڈسٹری اور عارف حبیب ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مئی تک کی مدت میں ملک میں 2555000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں تین فیصد زیادہ ہے۔

گذشتہ سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملک میں 2491000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مئی 2024ء میں ملک میں 400000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 13 فیصد کم ہے۔ گذشتہ سال مئی میں ملک میں 459000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق کیلنڈر سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملک میں 416000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصد زیادہ ہے

گذشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 361000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مئی میں 35000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال مئی کے 66000 ٹن کے مقابلہ میں 47 فیصد کم ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button