کھیلوں کی دنیا

آئی پی ایل کوالیفائر ون ، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پہلے کوالیفائر میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، کولکتہ نے حیدرآباد کا 160 رنز کا ہدف 13.4 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا، کپتان شریاس ایر اور وکنتیش ایر نے ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت اپنی ٹیم کو میگا ایونٹ کے فائنل میں پہنچادیا۔ منگل کو احمد آباد میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے کوالیفائر ون میں سن رائزرز حیدرآباد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 159 رنز پر آئوٹ ہوگئی، اوپننگ جوڑی کی مایوس کن کارکردگی کے بعد راہول تریپاتھی نے 35 بالوں پر 55 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں ہیرک کلاسین 32، کپتان پیٹ کمنز 30 اور عبدالصمد 16 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے

جبکہ 7 بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے 34 رنز دے کر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں، ورون چکرورتھی نے 2 جبکہ ویبھو ارورا، ہرشت رانا، سنیل نارائن اور آندرے رسل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے حیدرآباد کا 160 رنز کا ہدف یکطرفہ مقابلے کے بعد 13.4 اوورز میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، کپتان شریاس ایئر نے 24 بالوں پر 58 اور ونکتیش ایر نے 28 بالوں پر 51 رنز کی دھواں دار ناٹ آئوٹ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ رحمان اللہ گرباز 23 اور سنیل نارائن 21 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ حیدرآباد کی طرف سے پیٹ کمنز اور نتاراجن نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button