ٹاپ نیوز

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر ایوانِ صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، پرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار

صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ کیا اور پرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔ ایوانِ صدرکے پریس ونگ سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ایوانِ صدر نے بشکیک میں پاکستانی طلبا کی حفاظت کیلئے اقدامات لینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبا کو تعلیم کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ایوان صدر نے پاکستانی سفیر پر زور دیا کہ طلبا کی حفاظت اور تعلیم جاری رکھنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ پاکستانی سفیر نے یقین دلایا کہ کرغزستان میں پاکستانی طلبا کی سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے ، پاکستانی طلبا کی سیکیورٹی کیلئے اقدامات لے رہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کرغز حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پاکستانی سفیر نے ایوان صدر کو اگاہ کیا کہ کرغز حکومت اور جامعات پاکستان واپس جانے والے طلبا کیلئے آن لائن کلاسز کا اہتمام کرے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button