کھیلوں کی دنیا

ڈیانا بیگ کے پچاس ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز مکمل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بائولر ڈیانا بیگ نے اپنے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کیریئر کے میچز کی نصف سنچری مکمل کرلی۔ جمعہ کو نارتھمپٹن میں انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ان کے کیریئر کا 50واں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ہے۔

ڈیانا بیگ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی جانب سے پچاسواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والی 17ویں کھلاڑی ہیں۔ ڈیانا نے ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف نومبر 2015ء میں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ ڈیانا بیگ نے اس سے قبل 49 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں 34 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button