کھیلوں کی دنیا

سپین کے رافیل ندال کا اٹالین اوپن ٹینس مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز،دوسرے رائونڈ میں داخل

سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ،سابق عالمی نمبر ایک اور کے نامور ٹینس سٹار رافیل ندال اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 10 بار کے اٹالین اوپن چیمپئن نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں حریف بیلجیم کے ٹینس کھلاڑی زیزو برگس کو شکست دی ۔

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے۔مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 37 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار ،22 گرینڈ سلام کے چیمپئن رافیل ندال عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بیلجیئم کے ٹینس کھلاڑی زیزو برگس کو 6-4، 3-6 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ پولینڈ کے ٹینس سٹار ہیوبرٹ ہرکاز سے ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button