کاروباری

پاکستان اورشمالی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ

پاکستان اورشمالی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہواہے، مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں شمالی یورپ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر2.33 فیصدجبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 20.26 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے اورشمالی یورپ کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.004 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.33 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں شمالی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو1.981ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ مارچ میں شمالی یورپ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 231.22 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 220.96 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مارچ میں 214.69 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں شمالی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو2.588 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں شمالی یورپ کے ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر20.26 فیصدکااضافہ ہواہے، جولائی سے لیکرمارچ تک کی مدت میں شمالی یورپ کے ممالک سے درآمدات پر999.20 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 830.83 ملین ڈالرتھا۔ مارچ میں شمالی یورپ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 80.76 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوفروری میں 114.29 ملین ڈالراورگزشتہ سال مارچ میں 64.93 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں شمالی یورپ کے ممالک سے درآمدات کاحجم 1.060 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button