کھیلوں کی دنیا

مزدوروں کے عالمی دن پر پاکستانی کرکٹرز کے خصوصی پیغامات

شاہین آفریدی ،شاداب خان ،محمد رضوان اور امام الحق نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے مزدوروں کے جذبے ، لگن اور محنت کو سراہا۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں کہاکہ مزدور ہماری معیشت کی تشکیل کا مرکز ہیں۔

آل راؤنڈر شاداب خان کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کا دن مناتے ہیں جو سخت محنت اور لگن سے دنیا کو بہتر بناتے ہیں۔

اس کے علاوہ محمد رضوان نے لیبر ڈے پر مزدوروں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارے خواب کو حقیقت میں بدلتے ہیں جبکہ امام الحق نے کہا کہ مزدور اپنا خون پسینہ لگاکر ہمارے خوابوں کو ممکن بناتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button