کھیلوں کی دنیا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (جمعے کو)نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا،اس سے قبل مہمان ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان پاکستان کو کلین سویپ کر چکی ہے۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم کو 113 رنز ، دوسرے میچ میں 2 وکٹوں جبکہ تیسرے میچ میں 88 رنز سے شکست دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستانی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیل چکی ہے جبکہ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنا ابھی باقی ہے ۔

پاکستان ٹیم کو نداڈار لیڈ کریں گی۔پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز جمعہ سے ہوگا، دوسرا میچ28 اپریل،تیسرا 30 اپریل،چوتھا 2 مئی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے میچز کی طرح پانچوں ٹی ٹونٹی میچ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہی کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی میچز شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button