کھیلوں کی دنیا

ابتدا میں رنز نکالنا آسان نہیں ہوتا، سدرہ نے بہت اچھی اننگز کھیلی، بسمہ معروف

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بسمہ معروف نے کہا ہے کہ ابتدا میں رنز نکالنا آسان نہیں ہوتا، سدرہ نے بہت اچھی اننگز کھیلی۔ انہوں نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں اتوار کو ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے خلاف کھیلے گئے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی چھوٹی پارٹنرشپ سے اسکور اچھا جارہا تھا لیکن آخری 10 اوورز میں اس کافائدہ نہیں اٹھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ باؤلنگ بہت اچھی رہی اور فیلڈنگ میں بھی ہماری کارکردگی اچھی رہی،آخری گیند پر میچ کا فیصلہ ہوا، بدقسمتی سے ہم ہارنے والی ٹیم تھے، میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہوسکتا تھا۔ بسمہ معروف نے کہا کہ اس میچ میں جو فائٹنگ اسپرٹ دکھائی ہے کوشش ہوگی کہ آخری میچ میں بھی نظر آئے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button