ٹاپ نیوز

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ پولیس کی بر وقت کارروائی سے ہم کسی بڑے جانی نقصان سے بچ گئے ۔

وزیراعظم نےدھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہر مذموم کارروائی کو ناکام بنائیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button