عالمی

رفح سے جبری انخلاء میں تعاون نہیں کریں گے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں رفح کے علاقے کو خالی کرنے کے منصوبے کے بارے میں انفرادی یا مشترکہ طور پر دفتر سے رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفتر رفح سے فلسطینیوں کی جبری انخلاء کی کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لے گا۔رائٹرز کے مطابق دفتر کے ترجمان جینز لایرکے نے رفح کے منصوبوں کے بارے صحافیوں کو بتایاکہ اسرائیلی حکام نے اس بارے کبھی بھی ہمارے ساتھ باضابطہ طور پر بات نہیں کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جبری یا غیر ارادی طور پر انخلاء میں تعاون نہیں کرے گا اور نہ ہی اس وقت شہریوں کے انخلاء میں سہولت فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button