ٹاپ نیوزقومی

سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتی کیس کی سماعت بدھ کوچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی اور فریقین کو تحریری معروضات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دے کر آئینی دھارے میں لانا چاہتے ہیں لیکن عالمی کنونشنز اس میں رکاوٹ ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ مناسب ہو گا کہ نئی حکومت کی تشکیل کا انتظار کر لیا جائے، وزیراعظم جی بی کونسل کے چیئرمین ہوتے ہیں۔وکیل محمد ابراہیم نے اپنے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کے حوالہ سے 2019 میں فیصلہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی کے 7 رکنی بنچ کا فیصلہ موجودہ کیس سے ہی منسلک ہے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجواتے ہوئے عدالتی معاونت کے لئے گلگت بلتستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو نوٹس جاری کر دیئے اور عدالت نے فریقین کو تحریری معروضات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button