قومی

حکومت سازی کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کا پہلا اجلاس

حکومت سازی کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کا پہلا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔

مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی اور دیگر رہنمائوں نے کی ۔

کمیٹی نے اتفاق کیا کہ جلد سے جلد حکومت سازی کیلئے عمل کو مکمل کیا جائے ۔کمیٹی مشاورت سے مرتب کردہ تجاویز قائدین کو پیش کی جائیں گی۔کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں قیادت حتمی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button