کھیلوں کی دنیا

بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سائیکل ریس کا انعقاد کیا جائے گا

بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کے موقع پر سائیکل ریس کا انعقاد کیا جائے گا ۔

بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جان عالم نے تمام سائیکلسٹوں کو ہدایت کی ہے کہ پانچ فروری کی صبح 9بجے عسکری پارک پہنچ جائیں، سائیکلسٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس موقع پر قومی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ کے لئے بلوچستان ٹیم کی سلیکشن کے لئے ٹرائل بھی ہوں گے۔ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 18سے20فروری 2024ء کو بہاولپور یا کراچی میں ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے سائیکلسٹ اپنی تیاری رکھیں، قومی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہو رہی ہے،

بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جان عالم نے تمام سائیکلسٹوں کو تاکید کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر پہنچ جائیں اوراپنی بھر پور تیاری شروع کر دیں۔ سائیکلسٹ مزید معلومات کے لئے جان عالم سے فون نمبر پر 03118377729پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button