عالمی
برازیل میں تباہ کن سیلاب سے46 افراد جاں بحق ، ہزاروں بے گھر

برازیل کی ریاست میناس گیرائس میں تباہ کن سیلاب سے46 افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔
ریاستی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جویز ڈی فورہ اور اوبا کے شہر جو تقریباً 110 کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہیں، وہاں 21 افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ 3,600 افراد سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سےبے گھر ہو گئے ہیں۔



