ٹاپ نیوز

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ پیر کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آپریشن کے دوران بھارتی پشت پناہی میں سرگرم خوارج کو ہلاک کرنا اور ان سے اسلحہ بازیاب کرنا فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے غیرملکی سرپرست یاد رکھیں کہ پاکستان صرف ان کے پیادوں کو جہنم واصل نہیں کرے گا بلکہ ان سرپرستوں تک بھی پہنچے گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button