عالمی

جوہری دفاع ملک کے لیے مطلق ترجیح ہے،روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ جوہری دفاع روس کے لیے مطلق ترجیح ہے۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے یومِ محافظانِ وطن کے موقع پر وڈیو خطاب میں کہا کہ جوہری دفاع روس کی سلامتی کی ضمانت ہے اور یہ مؤثر سٹریٹجک ڈیٹرینس اور عالمی طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ روس اپنی مسلح افواج کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا اور ان کی جنگی تیاری، نقل و حرکت اور پیچیدہ ترین حالات میں کارروائی کی استعداد کو مزید بہتر بنائے گا۔

روسی صدر نے یہ عزم بھی ظاہر کیا کہ جدید ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی تحقیق و ترقی کے عمل کو تیز کیا جائے گا تاکہ مسلح افواج کو جدید ترین وسائل فراہم کیے جا سکیں اور وہ محفوظ ہاتھوں میں ہوں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button