قومی

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان ورگا کے درمیان ملاقات

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور پاکستان میں ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان ورگا کے درمیان ایک ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور جامعات کے مابین روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ چیئرمین ایچ ای سی نے ہنگری کی جانب سے پاکستانی طلبہ کے لیے فراہم کیے جانے والے وظائف کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے باصلاحیت نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔

اس موقع پر ہنگری کی انجینئرنگ ڈگریوں کی پیشہ ورانہ منظوری کے معاملے میں پیش رفت کا بھی خیرمقدم کیا گیا، جس سے پاکستانی طلبہ اور گریجویٹس کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ فریقین نے تحقیق، آثارِ قدیمہ، سائنس و ٹیکنالوجی اور ادارہ جاتی شراکت داری کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تعلیمی روابط کے فروغ سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور نوجوان نسل کے لیے عالمی سطح پر نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button