عالمی

حج وعمرہ زائرین کی سہولت کے لیے اردو سمیت 16 زبانوں میں عمرہ وزیارات گائیڈ جاری

سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے زائرین کی سہولت کے لیے اردو سمیت 16 زبانوں میں ’عمرہ وزیارات گائیڈ‘ جاری کی ہے جس کا مقصد زائرین کو ان کی زبان میں اہم معلومات فراہم کرنا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے ’’ایس پی اے ‘‘کے مطابق عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے جاری گائیڈ میں عمرہ اور زیارات کے مختلف مراحل بارے تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں،ان میں سفرِعمرہ کی تیاری سے لے کر ویزے اور نسک پر عمرہ پرمٹ کا حصول، الحرمین الشریفین میں ٹرانسپورٹیشن کے علاوہ واپسی کے مراحل کی آسان زبان میں رہنمائی کی گئی ہے۔

اس گائیڈ کو آسان بنانے کے لیے تصاویر کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ مختلف مقامات کے نقشے اور معلوماتی وڈیوز بھی ہیں تاکہ زائرین کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈیجیٹل گائیڈ بک عمرہ کے حوالے سے احرام کے امور، طواف، سعی اورحرمین شریفین کے آداب کے علاوہ حرمین شریفین میں فراہم کی جانے والی بنیادی خدمات کو بیان کیا گیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ عمرہ وزیارات گائیڈ کا مقصد عمرہ زائرین کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ زائرین اپنے سفرِ عمرہ کے دوران فراہم کی جانے والی خدمات سے درست طور پر مستفیض ہوسکیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button