دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزارکیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 14 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 60 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی آمد 38 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 600 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی آمد 33 ہزار کیوسک اور اخراج 33 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 42 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 42 ہزار 100 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 34 ہزار 500 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 29 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک،کوٹری میں پانی کی آمد 5 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 32 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 22 ہزار 900 کیوسک جبکہ پنجند بیراج میں پانی کی آمد 14 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 900 کیوسک۔ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1479.01 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.180 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1181.65 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.187 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 643.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.094 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔



