وزیرِ اعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کرسچئین اسٹاکر کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ویانا پہنچ گئے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کرسچئین اسٹاکر کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ویانا پہنچ گئے۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ویانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا پر تپاک استقبال کیا گیا ،آسٹرین مسلح افواج کے دستے نے وزیر اعظم اور پاکستانی وفد کو سلامی پیش کی۔ نائب وزیرِ اعظم اوروزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ پاکستانی وفد میں شامل ہیں،
کے دوران وزیرِ اعظم آسٹرین چانسلر کرسچئین اسٹاکر سے دو طرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے۔ وزیرِ اعظم اور آسٹرین چانسلر دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے معروف کاروباری افراد کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ وزیرِ اعظم پاکستان آسٹریا بزنس فورم میں شرکت اور خطاب کریں گے۔ وزیرِ اعظم ویانا میں اقوام متحدہ کے تحت منعقدہ "پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ” کے موضوع پر خصوصی تقریب سے بھی خطاب کریں گے۔ اسکے علاوہ وزیرِاعظم انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔



