قومی

وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری کا حلقے میں مصروف دن، عوامی مسائل سن کر فوری حل کے احکامات

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے اتوار کو اپنے حلقہ انتخاب میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے مختلف عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں، شہریوں کے مسائل سنے اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق، وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری نے اپنے ڈیرے ”قصرِ نور“ (اواگت) میں پارٹی کارکنوں، معززین علاقہ اور شہریوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اہل حلقہ کی بڑی تعداد نے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ سینیٹر طلال چوہدری نے موقع پر ہی درخواستیں سنیں، مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

بعد ازاں انہوں نے عالمی شہرت یافتہ نعت خواں صابر سردار کے انتقال پر ان کے گھر جا کر اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی نعت خوانی کے شعبے میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔وزیر مملکت نے بعد میں الائیڈ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی کے میاں رفیق کے والد کی عیادت کی۔ انہوں نے مریض کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ہسپتال انتظامیہ کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button