سری لنکن کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ انگلینڈ کا دورہ کرے گی، میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی
سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی)کے اعلامیے کے مطابق سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم رواں انگلینڈ کا دورہ کرے گی ۔ سری لنکن ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21سے 25اگست تک ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ 29اگست سے 2ستمبر تک لارڈز،لندن میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیمیں 3 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے کیننگٹن اوول، لندن روانہ ہوں گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 6سے 10ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ کی ٹیم کو بین سٹوکس لیڈ کریں گے جبکہ آئی لینڈرز کے لئے دھننجایا ڈی سلوا کا ٹیم کی قیادت کے لئے انتخاب کیا گیا ہے۔