عالمی

سعودی عرب، کابینہ نے لیبر قانون کے کچھ آرٹیکلز میں ترمیم ، فنڈ ریزنگ سسٹم کی منظوری دے دی

سعودی کابینہ نے لیبر قانون کے کچھ آرٹیکلز میں ترمیم کرنے اور فنڈ ریزنگ سسٹم کی منظوری دے دی ہے۔ اردو نیوز کے مطابق کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت جدہ میں ہوا ہے۔ جلاس کو شاہ سلمان کی جانب سے ایرانی صدر کو بھیجے گئے پیغام اور سعودی ولی عہد سے فرانسیسی صدر کی جانب سے ٹیلی فونک رابطے بارے آگاہ کیا گیا۔

سعودی وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید نے بتایا کہ کابینہ نے مختلف ممالک اور تنظیموں کے ساتھ تعاون اور مشترکہ کام پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے 100 ممالک میں منصوبوں پر عملدرآمد کرنے پر شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی تعریف کی جو آفات اور بحران سے متاثرہ افراد کو انسانی امداد کی فراہمی کےلیے مملکت کے عزم کا اظہار ہے۔

اجلاس میں مکہ مکرمہ میں ہونے والی اسلامی وزرائے اوقاف کی کانفرنس کے نتائج کو سراہا گیا جس کا مقصد اسلامی یکجہتی کو مضبوط بنانا، اعتدال پسندی کی وکالت کرنا اور مسلم دنیا کے خدشات کو دور کرکے اتحاد اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس میں سعودی عرب اور کرغزستان کے درمیان سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کو قلیل مدتی ویزے سے استثنا سے متعلق مفاہمت کی یادداشت کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button