کھیلوں کی دنیا
اولمپکس گیمز اتھلیٹکس، مراکش کے سفیان البکعلی نے مینز 3000 میٹر سٹیپلچیس مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا
اولمپکس گیمزاتھلیٹکس میں مراکش کے ایتھلیٹ سفیان البکعلی نے مینز 3000 میٹر سٹیپلچیس مقابلے میں اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔
مردوں کے 3000 میٹر سٹیپلچیس دوڑ کے مقابلے میں مراکش کے سفیان البکعلی نے عمدہ کارکردگی کی بدولت مطلوبہ فاصلہ 8منٹس اور 06.05 سیکنڈ میں طے کر کےسونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔امریکا کے ایتھلیٹ کینتھ روکس نے مطلوبہ فاصلہ 8 منٹس اور 06.41 سیکنڈز میں طے کر کے دوسری پوزیشن کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور کینیاکے اتھلیٹ ابراہیم کبیوٹ نے مطلوبہ فاصلہ 8منٹس اور 06.47 سیکنڈز میں طے کر کے تیسرے نمبر پر رہتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔