کاروباری

چینی تاجروں کے 13 رکنی وفد کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ، پاکستان میں کاروباری مواقع سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار

پاکستان چائنا بزنس فورم کے چیئرمین اعجاز شیخ کی قیادت میں 13 رکنی چینی تجارتی وفد نے بدھ کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری، سابق صدور، ایگزیکٹو ممبران اور ممتاز کاروباری رہنمائوں نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران چینی وفد نے پاکستان میں کاروباری مواقع سے استفادہ کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جس کا مقصد دوطرفہ کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانا اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنا ہے۔

آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری نے چینی وفد کا پاکستان اور چین کے درمیان کاروبار سے کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ان کی ثابت قدمی پر شکریہ ادا کیا۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کونسل ممبر ناصر قریشی نے پاکستان اور چین کے درمیان غیر معمولی تعلقات ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے وسیع کاروباری اور سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے اس دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرتے ہوئے اسے بے مثال بلندیوں پر لے جانے کے لیے جوش و خروش کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خالد محمود چوہدری امیر حمزہ، سیف الرحمان، رضوان چنہ، وسیم چوہدری، ملک بشیر اعوان، زاہد قریشی، ناصر چوہدری، راجہ فیاض، ملک محسن خالد اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ آرٹیکل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button