عالمی

اقوام متحدہ کی یوکرین میں فوری ، غیر مشروط جنگ بندی کی اپیل

اقوام متحدہ نے یوکرین میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی اپیل کی ہے۔ شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل انتو نیو گوتریش نے یہ بیان یوکرین جنگ کے چار سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری کیا ۔

عالمی ادارے کے سربراہ نے کہاکہ جنگ جتنی طویل ہوگی انسانی اموات اسی قدر زیادہ ہو ں گی اور جنگ سے سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں کو ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ تمام ممالک اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہو،

اور یوکرین کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے۔انتونیو گوتریش نے یقین دلایا کہ اقوام متحدہ تمام یوکرین جنگ کے مسئلے کا منصفانہ اور پائیدار حل تلاش کرنے کی کوششوں میں تعاون کے لیے تیار ہے ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button